معاشرے کو پرامن بنانے کیلئے تصوف سے رشتہ ضروری ،خواجہ فرید امن میلہ 15فروری سے شروع ہوگا ‘ معین الدین محبوب

معاشرے کو پرامن بنانے کیلئے تصوف سے رشتہ ضروری ،خواجہ فرید امن میلہ 15فروری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور ( تحصیل رپورٹر)سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب نے کہا ہے کہ معاشرے کو پر امن بنانے کے لئے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

تصوف سے رشتہ جوڑنا ہوگا ، خان پور میں اہم سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ناشتے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی یاد میں چولستان میں ا س مقام پر خواجہ فرید امن میلہ15فروری کوشروع ہوگاجہاں حضرت غلام فریدؒ نے زندگی کے18قیمتی سال گذارے ،یہ میلہ17فروری تک جاری رہے گا ، انہوں نے کہا کہ حضرت غلام فریدؒ نے امن اور بھائی چارے کا مثالی درس دیا ان کا کلام محبت کا پیغام ہے ،ہم ان کے مشن کو لیکر چلے ہیں اور آخری دم تک اس مشن کی تکمیل پر لگے رہیں گے ، پوری دنیا سے ہمیں پذیرائی مل رہی ہے ، اس موقعہ پر ماہر فریدیات مجاہد اقبال جتوئی ، قاری ابراہیم فریدی ،صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی مقبول احمد بھٹی ، سابق نائب صدر چیمبر�آف کامرس چوہدری سلیم بھلر ، چیئرمین اجالا ویلفیئر گروپ محمد اشرف مغل ، صوبائی نائب صدر ایپکا جا م منیر اختر شاہین ،سابق صدر پریس کلب قمر اقبال جتوئی ،میاں شاہ نواز ہاشمی ، رئیس جمیل احمد کھوکھر ، شیخ محمد حسین مدنی ، محمد انیل غوری ، رب نواز جتوئی ،ابرار حسین بابر سمیت دیگرموجود تھے ۔
خواجہ معین الدین