متروکہ وقف املاک بورڈ کا ڈیم فنڈ کیلئے 12لاکھ سے زائد کا عطیہ

متروکہ وقف املاک بورڈ کا ڈیم فنڈ کیلئے 12لاکھ سے زائد کا عطیہ

لاہور(فلم رپورٹر)حکومت پاکستان کی پالیسی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری ،وفاقی سیکرٹری اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ طاہر احسان کی خصوصی ہدایات پر متر وکہ وقف املاک بورڈ نے دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لئے 1257774روپے کا عطیہ جمع کروا دیا ۔سیکرٹری بورڈ طارق وزیر کے مطابق بورڈ افسران نے اپنی دودن اور چھوٹے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کروائی بورڈ کے اور رقم مبلغ بارہ لاکھ ستاون ہزار سات سو چوہتر روپے کی رقم ڈیم فنڈ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے۔

افسران و ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈیم بنانے کے لئے ہم مزید فنڈز دینے کے لئے تیار ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...