رحیم یار خان ‘ مختلف علاقوں سے 6خواتین اغوا ‘ مقدمے ‘ اباوشوں کیخلاف کارروائی شروع
رحیم یارخان ( نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں سے 6خواتین کو دن دیہاڑے اغواء کرلیا گیا تفصیل کے مطابق اغواء کی پہلی واردات آباد پور کے رہائشی محمد مظفر کے گھرپرہوئی جہاں3ملزمان عابد حسین وغیرہ اس کی ہمشیرہ شبانہ کو اغواء کرکے فرارہوگئے، دوسری واردات فیض کالونی کی رہائشی حسینہ بی بی کے گھرپرہوئی جہاں5ملزمان کاشف وغیرہ اس کی بیٹی سویرا اور بھانجی شبانہ کو(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
اغواء کرکے فرارہوگئے، تیسری واردات کوٹ مہتاب کے رہائشی نذیر احمد کے گھرپرہوئی جہاں ملزمان حسین بخش وغیرہ اس کی بھانجی نجمہ کو اغواء کرکے فرارہوگئے، چوتھی واردات تھہیم آباد کی رہائشی حمیداں بی بی کے گھرپرہوئی جہاں ملزم شعیب اس کی بیٹی رابعہ کو اغواء کرکے فرارہوگیاجبکہ پانچویں واردات شیدانی کی رہائشی شہناز بی بی کے گھر پرہوئی جہاں 4ملزمان کامران وغیرہ اس کی شادی شدہ بیٹی گلناز کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں ملزم کامران اس کی بیٹی کے ساتھ زبردستیبداخلاقیکرتا رہا جبکہ ساتھی مشتاق احمد وغیرہ پہرہ دیتے رہے موقع پاکر بیٹی گلناز ملزمان سے چنگل سے فرارہوکر گھر پہنچ گئی جس پر اس نے مقدمہ کے اندراج کیلئے متعلقہ پولیس کو تحریری شکایت پیش کی تاہم پولیس نے مقدمہ کے اندراج سے گریز کیا جس پر شہناز بی بی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے عدالت سے رجوع کیاجس پرفاضل عدالت نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پر پولیس نے اغواء کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
6خواتین اغوا