بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں ناگزیر ہیں : بھارتی وکلاء

بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں ناگزیر ہیں : بھارتی وکلاء

 لاہور (نمائندہ خصوصی)بھارتی وکلاء نے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ دونوں ممالک میں بہترین تعلقات فروغ دینے کے لئے عوامی رائے سازی میں بھرپور کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈر گرایجوایٹ سٹڈی سنٹر کے کمیٹی روم میں اپنے اعزاز میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہرپیت سنگھ، چیئرمین پنجاب ہریانہ بار کونسل پرتاب سنگھ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، یونیورسٹی لاء کالج اسسٹنٹ پروفیسر سمیع عزیر، ممبر پنجاب کونسل رانا انتظار ،ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر کنول امین، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینزاورسینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہرپیت سنگھ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجدادپنجاب یونیورسٹی کے گرایجوایٹ ہیں، یہاں آ نے کا خواب پورا ہو گیا،پنجاب یونیورسٹی کا ذکر کرتے ہوئے ہرپیت سنگھ آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام امن چاہتے ہیں مگر میڈیا میں جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، ہمیں بھائی چارے کے فروغ کے لئے عوامی اور حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب ہریانہ بار کونسل کے چیئرمین پرتاب سنگھ نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیگل ایجوکیشن سسٹم سے استفادہ کرنا چاہتے ۔ پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کو اکٹھے بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔32رکنی وفد نے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج ، سنٹرآف ایکسی لینس ان مالیکیولر بائیو لو جی اور انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز کا دورہ بھی کیا۔

بھارتی وکلاء

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...