بجلی چوروں کا نیا پلان ‘ خواتین فرنٹ لائن پر آگئیں ‘ میپکو ٹیم ‘ پولیس سے مقابلہ

بجلی چوروں کا نیا پلان ‘ خواتین فرنٹ لائن پر آگئیں ‘ میپکو ٹیم ‘ پولیس سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر‘ وقائع نگار ) بجلی چور’’بابے ‘‘ کو جیل بھجوا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹاسک فورس نے اندرون شہر میں آپریشن کیا تو باباصدیق سیڑھی لگا کر کنڈی اتارنے کی کوشش کرنے لگا جس پر اسے موقع پر ہی دھر لیا گیا جس نے بتایا کہ سردیوں میں وہ بجلی چوری کرکے ہیٹر اور بجلی کا چولہا چلاتا تھا ۔ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم باباصدیق کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے اسے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔میٹر میں خرابی کے باعث پٹرول پمپ کو 18لاکھ روپے کا ایوریج بل بھجوا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ میپکو حسن پروانہ سب ڈویژن کے علاقے میں قائم ٹوٹل پٹرول پمپ کے میٹر میں خرابی پیدا ہو گئی جس پر میپکو کی ٹیم نے چیکنگ کے بعد رپورٹ جاری کر دی جس کی بنا پر مذکورہ پٹرول پمپ کو 18لاکھ روپے کا ایوریج بل بھجوا دیا گیا ۔ پٹرول پمپ انتظامیہ نے10 اقساط کراکر ادائیگی شروع کر دی ہے۔میپکو نے ہنوں کا چھجہ سمیت اندرون شہر میں وسیع پیمانے پر آپریشن کے لئے مزید پولیس نفری مانگ لی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایس ڈی او میپکو سٹی سب ڈویژن انجینئر محمد علی طاہر نے ایس پی سٹی ملتان احمد نواز شاہ سے ملاقات کی اور انہیں اندرون شہر بجلی چوری کی صورتحال اور مزاحمت کے متعلق بتایا جس پر ایس پی احمد نواز شاہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے لئے پولیس ہر وقت تیار ہے۔کسی بھی وقت پولیس نفری جو میپکو کو درکار ہو گی‘ فور ی طور پر فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں ہے‘ بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ۔واضح رہے کہ بجلی چوروں نے مزاحمت کے لئے اب خواتین کوآگے کرنا شروع کر دیا ہے جو پولیس و میپکو اہلکاروں کے ساتھ الجھ پڑتی ہیں ۔