عدالت میں دعویٰ دائر کیوں کیا ؟ خاوند کابیوی پر وحشیانہ تشدد

عدالت میں دعویٰ دائر کیوں کیا ؟ خاوند کابیوی پر وحشیانہ تشدد

کہروڑ پکا (نمائندہ خصوصی )عدا لت میں دعو یٰ دا ئر کر نے پر خا وند نے سا تھیوں کے ہمراہ بیوی پر تشدد کی انتہا کردی تفصیل کے مطا بق نو احی علا قہ بستی سنتوں وا لا کی رہا ئشی خا تون صفیہ بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدا لت میں رٹ پٹیشن دا ئر کر تے ہو ئے الزام عا ئد کیا کہ اس نے اپنے خا وند سراج احمد کے خلاف عدا لت میں فیملی دعو یٰ دا ئر کیا جس پر ملزمان اللہ دتہ،سراج احمد،محمد آ صف نے اس کے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

گھر میں گھس کر اس کو وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا یا با لوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے اور بچوں کو چھیننے کی کو شش کی اہل علا قہ کی آ مد پر ملزمان سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے وجہ عنا د اس کے خا وند سراج نے اس کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھااور دوسری شا دی کر لی اس کے خلاف عدا لت میں حق المہر،و نان و نفقہ کا دعو یٰ دا ئر کیا جس رنج پر ملزمان نے اس پر تشدد کیا پو لیس تھا نہ دھنوٹ نے مقد مہ درج کر نے سے انکار کر دیا عدا لت سے استد عا کی گئی کہ پو لیس کو مقد مہ درج کر نے کا حکم صادر کیا جا ئے عدا لت نے پو لیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

دعویٰ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...