تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے بجائے اوقات کار تبدیل کئے جائیں،رانا لیاقت
لاہور(نمائندہ خصوصی )پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ اس وقت پور ا پنجاب شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے ان کے صبح کے اوقات کار ساڑھے8کی بجائے ساڑھے 9کئے جائیں
۔نرسری تا سوئم کلاسز جن میں بچوں کی عمریں چار تا آٹھ سال ہیں کی چھٹیوں میں مزید 15 روز کا اضافہ کر دیا جائے وہ کلاسز جن کے بورڈ کے امتحانات قریب ہیں ان کی پڑھائی تعلیمی ادارے بند کرنے سے مزید متاثر ہوگی۔