کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا

کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،تحریک ناموس رسالتؐ ،جے یو آئی ، جمعیت اہلحدیث ، جمعیت اہلسنت ، تحریک ملت جعفریہ اورچاروں مسالک اتحاد علماء کونسل سمیت تمام مکاتب فکرکی دینی جماعتوں کی طرف سے بیرونی دباؤپرشاتمہ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی اور توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمدنہ کرانے کیخلاف ملک بھرمیں یوم تحفظ ناموس رسالتؐ منایا گیا۔علماء نے اجتماعات جمعہ میں احتجاج اور مذمتی قراردادیں پاس کرائیں جبکہ ملک کے مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہربعد نماز جمعہ ورلڈ پاسبان ختم نبوت ودیگرمذہبی جماعتوں کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں، ہائیکورٹ کے باہر ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور الامہ لائرزفورم کے ورکرز نے کنوینئرعلامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپورتحفظ ناموس رسالتؐ مظاہرہ کیا۔

اور شاتمہ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی کیخلاف سخت احتجاج اور شدید نعرہ بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان ، عبدالرؤف چودھری ایڈووکیٹ ،حافظ شعیب الرحمن،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، مولانا محمد حنیف حقانی، علی عمران شاہین ،ڈاکٹر شاہد نصیر اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پرعدم عملدرآمد سے انار کی پیدا ہورہی ہے اگر ہم ناموس رسالتؐ کی حفاظت نہ کرسکے تو ایسی زندگی سے موت بہتر ہے ناموس رسالتؐ کا تحفظ کرناہر مسلمان پر فرض ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہاکہ پر امن تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ جاری ہے اور آسیہ ملعونہ رہائی کیخلاف آئندہ تحفظ ناموس رسالتؐ ملین مارچ 27جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوگا ۔
علماء