ملتان : ڈسٹرکٹ بار الیکشن ‘ رابعہ اشرف قریشی بلا مقابلہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب
ملتان(وقائع نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات میں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
جوائنٹ سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ہو گئیں جبکہ آج کاغذات نامزدگی واپس لینے کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے سالانہ انتخابات میں تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے گئے تھے اور گذشتہ روز کسی امیدوار کی جانب سے اعتراض جمع نہیں کرایا گیا ہے جس پر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر واحد امیدوار رابعہ اشرف قریشی کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔ دریں اثناء امیدوار آج دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد سہ پہر 3 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔