آرٹی اوملتان ،ریڑھی بان کو1کروڑ کی گندم فروخت کرنے پر نوٹس ،غریب کو سکتہ

آرٹی اوملتان ،ریڑھی بان کو1کروڑ کی گندم فروخت کرنے پر نوٹس ،غریب کو سکتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر) (آر ٹی او) ملتان کی پیشہ وارانہ پھرتیاں۔ غریب ریڑھی بان کو شناختی کارڈ کے اجراء سے قبل کی گندم فروختگی کا نوٹس بھجوادیا لیہ کے رہائشی ریڑھی بان محمد قیوم کو سال2014۔15کے دوران ایک کروڑ سے زائد گندم فلور مل کو(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

فروخت کرنے پر ٹیکس کی عدم ادائیگی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے جبکہ غریب ریڑھی بان کا کہنا ہے کہ اس نے اتنی بڑی رقم کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھی اور اپنا شناختی کارڈ بھی 2017 میں بنوایا ہے اس سلسلے میں آر ٹی او ملتان کے ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سے موقف لینے کے لئے رابطہ کیا گیا تو ان کا نمبر بند تھا۔
ریڑھی بان