یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ‘ 16اہلکار ملازمت پر بحال ‘ واجبات بھی ادا کرنیکا حکم
ملتان(وقائع نگار)این آئی آر سی ٹربیونل نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے 16 ملازمین کو ملازمت پر بحال کرتے ہوئے تمام واجبات بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں یوٹیلٹی(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
سٹورز کارپوریشن کے کوثر عباس، اصغر علی، آصف محبوب، طارق لطیف، عبدالرشید، محمد رزاق، محمد سلیم، محمد خلیل، آصف عامر، کاشف شریف، قسور عباس، عبدالرزاق، صفدر حسین، شمس الدین، مظہر حسین اور محمد اشرف نے درخواستیں دائر کی تھی کہ وہ گذشتہ مختلف سالوں میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں مختلف عہدوں پر تعینات ہوئے اور ان کے خلاف کوئی شکایت بھی موجود نہیں تھی لیکن انہیں بغیر کوئی نوٹس دئیے ملازمت سے فی الفور برطرف کر دیا گیا ہے اس لئے ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
16ملازمین بحال