ملتان : بیشتر تفتیشی افسر پرائیویٹ افراد سے مثلیں لکھوانے میں مصروف ‘ حکم نظر انداز

ملتان : بیشتر تفتیشی افسر پرائیویٹ افراد سے مثلیں لکھوانے میں مصروف ‘ حکم ...

ملتان (وقائع نگار) ریجنل پولیس آفیسر کے احکامات نظر اندازکردئیے گئے ہیں۔ملتان کے بیشتر تفتیشی افسران نے پرائیویٹ افراد ( لکھاریوں) سے مثلیں لکھوانے کا سلسلہ بند نہیں(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ہو سکا۔اور پولیس رولز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے واضح رہے آر پی او وسیم احمد خان نے چند روز قبل ملتان سمیت چاروں اضلاع کے ضلعی سربراھان کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا۔جس میں کہا گیا ہے کہ مشاہد ہ میں آیا ہے کہ تفتیشی افسران اپنی مثلیں پرائیویٹ افراد ( لکھاریوں) سے لکھوا رہے۔جو پولیس رولز کے برعکس ہے۔ اس لیئے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی مقدمے کی مثلوں کو خود تحریر کریں۔مگر بیشتر تھانیداروں نے آر پی او کے احکامات کو نظر انداز کر دیا ہے۔اور مقدموں کی مثلوں کو پرائیویٹ افراد سے تاحال لکھوا رہے ہیں۔

نظرانداز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...