ایم ڈی اے ‘ گارڈ قتل کیس ‘ پولیس کا یوٹرن ‘ ڈیل کے بعد ملزم آزاد کرنیکا انکشاف

ایم ڈی اے ‘ گارڈ قتل کیس ‘ پولیس کا یوٹرن ‘ ڈیل کے بعد ملزم آزاد کرنیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں دوران ڈکیتی گارڈ کا قتل کا معاملہ۔نیا رخ اختیار کر گیا پولیس تھانہ چہلیک کی طرف سے کیس کی ناقص تفتیش کے ذریعے "معاملات" (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

طے کر کے من پسندوں کو ریلیف دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ چہلیک نے افسران کے نوٹس میں دیئے بغیر ڈکیتی کی مخبری کرنے والا اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی کو چھوڑ دیاہے ۔حالانکہ ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی رینٹ پر لی گئی تھی،اور پولیس نے تفتیش کے دوران گاڑی بھی برآمد کر لی تھی۔ جسکو آئی ٹی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار نے گاڑی ملی بھگت کرکے گاڑی اور ایک ملزم کو نکال لیا۔واضح رہے غلط بریفنگ کی وجہ سے سی پی او نے 5 ڈاکو پکڑے جانے بارے پریس بریفنگ دی تھی۔جبکہ اس مقدمے میں چھ ملزمان تھے۔
گارڈ قتل کیس