سلیمان داؤد سکول آف بزنس کی لمز کیساتھ لومینائٹس ایسوسی ایشن کا اجتماع

سلیمان داؤد سکول آف بزنس کی لمز کیساتھ لومینائٹس ایسوسی ایشن کا اجتماع

لاہور(پ ر) سلیمان داؤد سکول آف بزنس (ایس ڈی ایس بی) کے زیر اہتمام لومینائٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا، یہ اجتماع لمز کے ساتھ تین دہائیوں پر مشتمل ایس ڈی ایس بی کے سفر کی یادگار کے طور پر منایا گیا۔ایلومنائی یونیورسٹی کے لائبریری لان میں جمع ہوئے اور ساتھی لومینائٹس کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ اس ایونٹ کی میزبانی گریجویٹس انور کبیر اور سدرہ فیض، وائس پریزیڈنٹ و ممبران ایس ڈی ایس بی لومینائیٹس ایسوسی ایشن نے کی۔ اس موقع پر ایس ڈی ایس بی لومینائیٹس ایسوسی ایشن کے صدر ماجد منیر نے ایسوسی ایشن کی جانب سے یونیورسٹی کے لئے خدمات پر مرکوز اقدامات اور پروگراموں کو اجاگر کیا۔ ڈائریکٹر آفس آف ایڈاوانسمنٹ نزہت کامران نے بھی یونیورسٹی کی ترقی کے لئے ایلومنائی کے کلیدی تعاون کا عزم کیا۔بورڈ ممبر احسن شیخ نے ایسوسی ایشن کی جانب سے بڑی مہارت سے تیار کی گئی ’مائی لمز‘ کے نام سے ایپ کو متعارف کرایا۔ اس ایپ سے ایس ڈی ایس بی کی ایلومنائی کو ایک دوسرے کی تلاش اور رابطے قائم کرنے کی سہولت ہو گی۔ یہ ایپ بعدازاں لمز کے دیگر سکولوں کی ایلومنائی کو آپس میں منسلک کرنے کے لئے بھی استعمال ہو سکے گی۔اس ایونٹ کے نمایاں مقررین میں سی ای او ایلیتھیا کیپیٹل علی نقوی اور وائس پریذیڈنٹ اور جی ایم پاکستان، پیپسی کارپوریشن فرقان سید شامل تھے۔ دونوں شخصیات لمز ایلومنائی ہیں اور انہوں نے لمز میں اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے فکری رہنمائی میں یونیورسٹی کے قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔ پرائیڈ آف لمز کے اعزاز یافتہ فرقان سیدنے یونیورسٹی کی ترقی کے مختلف مراحل پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ لمز نے شاندار ترقی کی ہے۔آج یہ محض ایم بی اے سے متعلق نہیں ہے بلکہ اپنے پانچ مختلف سکولوں کے ذریعے متعدد پروگرام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی معیارات کا حامل یہ ایک بہترین ادارہ ہے، گزشتہ 30 سال سے اس ادارے کے ساتھ اپنی وابستگی پر مجھے فخر ہے۔

اس موقع پر سید بابر علی نے اظہار خیال کرتے ہئے کہا کہ لمز کے گریجویٹس کے پہلے چار بیچز اس کے کامیاب برانڈ کی علامت ہیں جو جاب مارکیٹ میں داخل ہوئے تو انہوں نے ایسا معیار قائم کیا جسے بعد میں آنے والے گریجویٹس نے بھی برقرار رکھا ہے۔

مختلف شعبوں میں غیرمعمولی کاکردگی دکھانے والے 23 معزز ایلومنائی ممبران کو بھی ایس ڈی ایس بی لومینائیٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس ایونٹ میں ایسوسی ایشن نے ایلومنائی کی دیسی کھانوں اور کشمیری چائے سے تواضع کی۔ اس ضیافت پر ایلومنائی اور فیکلٹی ممبران نے باہم گفت و شنید کی اور پرانی دوستی کی یادیں تازہ کیں۔ اسی شام کو شرکاء کے اعزاز میںXARB) (بینڈ کی جانب سے دلفریب پرفارمنس کا اہتمام بھی کیا گیا-

اس موقع پر بی ایس سی اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس 2012، کامران مجید نے کیمپس میں واپسی اور لمز کمیونٹی کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحات کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کئے۔

ایک بات بڑی واضح ہے کہ اگرچہ تمام شرکاء نے اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ مقاصد کے لئے سفر کیا تاہم لمز اب بھی ان کی زندگیوں کا ایک لازمی حصہ ثابت ہوا ہے۔

مزید : کامرس


loading...