جنوبی پنجاب صوبہ خواب وزیراعلیٰ تونسہ کو ضلع بھی نہیں بنواسکتے ، سید احمد محمود

جنوبی پنجاب صوبہ خواب وزیراعلیٰ تونسہ کو ضلع بھی نہیں بنواسکتے ، سید احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے اورخزانہ خالی کیا ہے ان سے ڈیل کی بجائے وصولی کی جائے ، سیاست کے کرپشن سے آلودہ ہونے کی وجہ سے میرا تو موجودہ سیاسی عمل سے دل ہی اُچاٹ ہو گیا ہے ، ملک اس وقت شدید ترین اقتصادی بحران، داخلی تناؤ اور عالمی تنہائی سے دوچا(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ر ہے اور ان حالات سے وفاق پاکستان کو صرف بلاول بھٹو ہی بحران سے نکال سکتا ہے ، موجودہ حکمرانوں میں اس کی صلاحیت نہیں ، جنوبی پنجاب صوبہ بنانا تو درکنا ان میں ایک ضلع بنانے کی بھی صلاحیت نہیں ، انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار میں کچھ کرنے کی قوت ہے تواپنی تحصیل تونسہ کو ہی ضلع بنا کردکھا دیں مجھے یقین ہے ان سے یہ بھی نہیں ہو سکے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ مجلس عمل اور جے یوآئی ف کے ضلعی صدر علامہ عبدالرؤ ف ربانی کی عیادت کے موقع پرمکی مسجد سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،آنکھ کے آپریشن میں پیچیدگی پیدا ہو جانے کی وجہ سے علامہ عبدالرؤف ربانی کی ایک آنکھ کی بینائی شدید متاثر ہوئی ہے ، مخدوم سید احمد محمود نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کروائی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو لانے والے بھی اب پریشان ہیں کہ وہ کیا کر بیٹھے ہیں؟،نیا پاکستان بنانے کے چکر میں انہوں نے پہلے سے موجود پاکستان کا بھی ستیا ناس کر دیا ہے ، میری بزنس لائف میں یہ پہلا سال ہے کہ جس میں مجھے اتنی انکم ہوتی بھی دکھائی نہیں دے رہی کہ میں اپنے ذاتی خرچے ہی پورے کر سکوں ، مجھے لگ رہا ہے کہ مجھے نہ صرف اپنے اخراجات میں غیر معمولی کمی کرنا پڑے گی بلکہ اپنے جہاز وغیرہ بھی بیچنے پڑ سکتے ہیں، مخدوم سید احمد محمود نے پیپلزپارٹی کی قیادت کیخلاف حالیہ اقدامات اور اس حوالے سے میڈیا مہم پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب والے سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو اتنا دیوار سے نہ لگائیں کہ جو وفاق کیلئے زیر قاتل ثابت ہو ، انہوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری کا احتساب کرنا ہے تو مدعی اور پراسیکیوٹر بھی سندھ سے ہونا چاہیئے ، اسی طرح بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے کسی کا احتساب کرنا ہے تو مدعی اور پراسیکیوٹر بھی انہی صوبوں سے ہونے چاہئیں ، پنجاب والوں کے احتساب کیلئے پنجاب کے مدعی اور پراسیکیوٹر تو قوم قبول کر لے گی لیکن چاروں صوبوں کو صرف پنجابی مدعی ، پنجابی پراسیکیوٹر اور پنجابی میڈیا کے ذریعے نام نہاد احتساب کا نشانہ بنانے کی کوشش کو کوئی قبول نہیں کرے گا ، نہ دنیا اس کو مانے گی ،وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان ذاتی طور پر میرا دوست ہے ، جمال الدین والی میں بارہامیرا مہمان رہا ہے لیکن اس کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے زمانہ طالب علمی سے ہی بڑھکیں مارنے کا شوق ہے یہی ہوجہ ہے کہ یہ ایسے دعوے کرنے لگ جاتا ہے کہ جن پر عمل ہونا تکنیکی طور پر ممکن ہی نہیں ہوتا ، ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر ، 200ارب ڈالر بیرون ممالک سے واپس لانا ایسے ہی دعوے ہیں ، مقامی سیاست کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع کی تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر کے عوام کے سیاسی ومعاشی حقوق کا تحفظ کرنے کے آئیڈیا کو سپورٹ کریگی اس حوالے سے متحدہ مجلس عمل اگرضلعی سطح پر کوئی آل پارٹیز کانفرنس بلاتی ہے تو ہم اس میں بھرپور شرکت کریں گے ، انہوں نے ضلع رحیم یارخان کی مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات کیخلاف نیب کی طرف سے تحقیقات کی حالیہ منظوری کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سیاست کو مالی مفادات کا ذریعہ بنانے والوں کیلئے یہ مکافات عمل ہے ، اسی لیئے ہم نے سیاست کو کبھی معاشی مفادات کا ذریعہ نہیں بنایا ، اس لیئے ہم سمجھتے ہیں کہ منصفانہ احتسابی عمل کے ذریعے جس کسی نے لوٹ مار کی ہے اس سے وصولی کی جائے ، مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات چوہدری محمد منیر ، حاجی محمد ابراہیم ، سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد اور چیئرمین بلدیہ رحیم یارخان میاں اعجاز عامر کیخلاف نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے تحقیقات کی منظوری دینے کے حالیہ فیصلے کو انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے کی بجائے سیاسی دباؤ کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ جن لوگوں نے پہلے بھی کئی بار معاشی مفادات کیلئے پارٹیاں بدلی ہیں انہیں ایک بار پھر نئی کنگز پارٹی میں لانے کی کوشش ہو رہی ہے اس لیئے چوہدری محمد منیر ، حاجی محمد ابراہیم ، سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد اور چیئرمین بلدیہ رحیم یارخان میاں اعجاز عامر کیخلاف نیب کی حالیہ کارروائیوں کی پٹاری سے کچھ برآمد نہیں ہوگا ، مخدوم سید احمد محمود محمود کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر حاجی حبیب الرحمان گوپانگ ، ترجمان مختیار جام اور دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ عبدالرؤف ربانی کی خیریت دریافت کی ، اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ حاجی عبدالطیف بھٹی ، پی ٹی آئی کے رہنما حسن نواز خان نیازی ایڈووکیٹ ، جے یو آئی ف کے سابق ضلعی صدر میاں محمدمظہر نثار ، نادرخان،عامر فاروق عباسی ، عمرفاروق،فاروق بھٹی، مہر عبدالحمید و دیگر موجود تھے ۔
احمد محمود