پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں معمولی تیزی ...

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواتار چڑھاؤ کے بعد محدودپیمانے پر تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس37500 کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا، تیزی کے باوجودسرمایہ کاروں کے3ارب30 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 5.1 9فیصدکم جبکہ47.81فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،ریفائنری سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37814پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے پر دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37473 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 5.48پوائنٹس اضافے سے37547.49پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر320کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے153کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ140کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں3ارب30 کروڑ1لاکھ 72ہزار 147 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب78ارب 19کروڑ27لاکھ 10 ہزار83روپے ہوگئی۔جمعہ کومجموعی طور پر35 لاکھ 28 ہزار 760 شیئرز کاکاروبارہوا،جوجمعرات کی نسبت 35 لاکھ 28ہزار760 شیئرززائدہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے سائفرٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت60.00روپے اضافے سے1300.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت36.40روپے اضافے سے764.40روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت301.00روپے کمی سے8200.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت27.85روپے کمی سے802.20روپے ہوگئی ۔جمعہ کوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں51لاکھ90ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت41پیسے کمی سے22.08روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں32لاکھ89ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے کمی سے24.41روپے ہوگئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس1.65پوائنٹس کمی سے17594.57پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس136.50 پوائنٹس اضافے سے62178.56پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس13.60پوائنٹس کمی سے28000.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...