بوسنیا،انسانی اسمگلنگ پر پاکستانیوں سمیت 7افراد پر فرد جرم عائد

بوسنیا،انسانی اسمگلنگ پر پاکستانیوں سمیت 7افراد پر فرد جرم عائد

سارا جیوو(آئی این پی) بوسنیا کی پراسیکیوٹر نے 2 پاکستانیوں سمیت 7 افراد کو انسانی اسمگلنگ کے الزمات پر فرد جرم عائد کردی۔جمعہ کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹر کے دفترنے بیان جاری کیا ہے کہ اس گروہ پر الزام ہے کہ وہ تقریبا 46 افراد کو بوسنیا کے راستے یورپی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

یونین کے رکن ممالک کروشیا لے کر گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ گروہ نے تقریبا 40 ہزار 800 ڈالر اس معاہدے سے کمایا تھا۔مبینہ طور پر جرائم پیشہ گروہ چلانے والے ایک عراقی اور 2 پاکستانیوں نے خود کو مہاجر ثابت کیا تاکہ یورپی ممالک میں غیر قانونی اسمگلنگ کے لیے کثیر رقم ادا کرنے کے لیے تیار افراد سے رابطہ کرسکیں۔واضح رہے کہ بوسنیا کو ایشیا، مشرق وسطی اور شمالی افرقہ سے یورپی ممالک کی جانب جانے کے لیے راستے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...