لاہور چیمبر کی جانب سے ایڈوانس پیمنٹ سہولت کی بحالی کا خیر مقدم

لاہور چیمبر کی جانب سے ایڈوانس پیمنٹ سہولت کی بحالی کا خیر مقدم

لاہور (نیوز رپورٹر)لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایڈوانس پیمنٹ کی سہولت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاروباری برادری کو بڑا ریلیف ملے گا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ رواں سال جولائی میں ایکسپورٹ سے وابستہ صنعتوں کو ضروری اشیاء کی باآسانی درآمد کے لیے دی گئی وہ سہولت واپس لے لی گئی تھی جس کے تحت وہ بغیر لیٹر آف کریڈٹ کے دس ہزار ڈالر فی انوائس ایڈوانس پیمنٹ کرسکتے تھے، سٹیٹ بینک کی جانب سے اس سہولت کی بحالی سے برآمد کنندگان کی پریشانی ختم ہوگی ، ضروری اشیاء کی درآمدات کا عمل آسان ہوگا، وہ اپنے بین الاقوامی آرڈرز باآسانی پورے کرسکیں گے اور کاروباری لاگت میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس پیمنٹ سہولت کی بحالی سے وہ کنسائمنٹس بھی کلیئر ہونگی جو سپلائرز کی جانب سے ایڈوانس پیمنٹ کے مطالبے کی وجہ سے رکی ہوئی تھیں۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان خراجِ تحسین کا مستحق ہے جس نے کاروباری برادری کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے یہ سہولت بحال کی۔

مزید : کامرس


loading...