لوڈ شیڈنگ ختم کرکے برآمدی شعبہ کو بلا تعطل بجلی مہیا کی جائے‘ پیاف

لوڈ شیڈنگ ختم کرکے برآمدی شعبہ کو بلا تعطل بجلی مہیا کی جائے‘ پیاف

لاہور (نیوز رپورٹرپاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشن فرنٹ (پیاف ) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر سیئنر وائس چیئرمین ناصر حمید خان وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے چند ایام سے لودشیڈنگ میں اضافہ ہونا باعث تشویش ہے ،حکومت اس مسئلے پر فوری قابو پائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورحال کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑے،صنعت و تجارت سے وابستہ شعبہ جات پچھلے چند ایام میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شدید پریشان ہیں، حکومت برآمدی شعبہ کے لئے بلا تعطل بجلی کی سپلائی کو ہر ممکن طور پر یقینی بنائے ،ماضی میں بجلی و گیس کے بحر ان سے پہلے ہی ہر طبقہ پریشان اور مالی مشکلات کا شکار ہو تارہاہے۔ گلبرگ آفس میں تاجروں اور صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پیاف عہدیداران نے کہ کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتا ہے۔ کاروباری طبقہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق نامساعد حالات کے باوجودبرآمدی ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے در پے ہے مگر بجلی کی غیر مسلسل سپلائی کی بدولت پیداواری عمل سستی کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے گردشی قرضے بھی بجلی کی پیداوار میں کمی کا باعث ہیں جس کے باعث ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ساتھ تاجر برادری کو بھی متاثر کر رکھا ہے ۔ بد قسمتی سے برآمدی شعبے کو ایکبار پھر توانائی بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

جبکہ وزیراعظم پاکستان نے حال ہی میں توانائی کا مسابقتی مسئلہ حل کیا ہے۔بجلی کی سولہ سولہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے اکثر کاروبار بند اور مزدور طبقہ پریشانی کا شکار ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت سے وابستہ شعبے کو ترجیحی بنیادوں پر بجلی مہیا کی جائے تاکہ پیداواری عمل متاثر نہ ہو۔

مزید : کامرس


loading...