عامر عطا با جو ہ ایف پی سی سی آئی پنجاب ریجن کے چیف کوآر ڈینٹرمقر ر
کراچی (اکنامک رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے ممتاز تا جررہنما اور سابق سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی عامر عطا با جو ہ کو سال 2019کے لیے پنجاب ریجن کا چیف کو آرڈینٹر مقر ر کر دیا ہے ،جبکہ حاجی محمد افضل خیبر پختونخوا اور حاجی جما لد ین اچکز ئی کو بلوچستان کا چیف کو آرڈینٹر مقر ر کر دیا ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر نے کہاکہ یہ فیصلہ انکی کا رکر دگی ، محنت ، خدمات، تا جروں اور صنعت کا روں کے مسائل حال کرنے میں دلچسپی اور تاجر برادری کے ساتھ وابستگی کی بنیا د پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تینو ں رہنما نے کئی غیر ملکی سفارتکا رو ں سے خصو صی روابط استوار کیے ہوئے ہیں جبکہ ادارے کا امیج بنانے ، اندرون وبیرون ملک اسکی نما ئند گی اور ایف پی سی سی آئی کے مختلف ممالک کے دوران مشاورت اور معاونت کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ انجینئر دارو خان اچکز ئی نے کہاکہ تینو ں رہنما وں کی زمہ داریو ں میں وفاقی وزارتو ں ، اہم اداروں ، اعلیٰ حکام ، کا رباری برادری اور ایف پی سی سی آئی کے علا قا ئی دفاتر سے رابطہ اور انکے معاملات کو بہتر رکھنا شا مل ہے ۔
انجینئر دا روخان اچکز ئی نے امید ظاہر کی ہے کہ تینو ں رہنما کا روبا ری برا دری کے مسائل کو حل کر نے میں بھر پور کردار ادا کر یں گے ، ایف پی سی سی آئی کے مختلف دفا تر کو فعال رکھیں گے اور انتھک محنت کر یں گے تا کہ ملکی معا شی سر گر میوں میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
*****