صرافہ بازار
کراچی (اکنامک رپورٹر)بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکااضافہ ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1287ڈالرسے بڑھ کر 1291 ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200 اوردس گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی67500روپے سے بڑھ کر67700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57870روپے سے بڑھ کر58042روپے ہوگئی۔
جمعہ کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت890.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت763.00روپے پرمستحکم رہی۔