سیڈ ایسوسی ایشن کا بیج فراہم کرنے والی کمپنیوں پر ٹرن اوور ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ

سیڈ ایسوسی ایشن کا بیج فراہم کرنے والی کمپنیوں پر ٹرن اوور ٹیکس کم کرنے کا ...

اسلام آباد (اے پی پی) سیڈ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایف بی آر سے بیج فراہم کرنے والی کمپنیوں پر ٹرن اوور ٹیکس کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق اس وقت بیج فراہم کرنے والی650 کمپنیوں سے 1.25فیصد اور فلور ملز اور زرعی شعبہ سے وابستہ دوسری صنعتوں سے 0.25 فیصد کی شرح سے ٹرن اوور ٹیکس وصول کیاجارہا ہے۔ سیڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سلمان عزیز نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک خط ایف بی آر کو تحریر کیا گیا ہے جس میں سیڈ کمپنیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرن اوور ٹیکس میں کمی سے فصلوں کی پیداواری لاگت میں بھی کمی آئے گی اور فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

اس کے علاوہ قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

مزید : کامرس


loading...