چودھری حسن عباس نے جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

چودھری حسن عباس نے جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا

لاہور(پ ر)چودھری حسن عباس نے جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور ڈویژن کا چارج سنبھال لیا ہے، وہ کوآپریٹو سروس اور انتظامی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سے کیا۔وہ متعد اضلاع میں ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹوز اور بطور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر زاسلام آباد اور لوکل گورنمنٹ اسلام آباد میں بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، صوبائی وزیر امداد باہمی ملک اسلم حیات بھروانہ، سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب منصور قادر اور رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کے وژن کے مطابق عوام الناس بالخصوص ممبران کوآپریٹوز سوسائٹیز کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے۔اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز رانا شکو ر احمد خان بھی موجود تھے۔

مزید : کامرس


loading...