2019 ء ترقی کا سال ‘ پیپلز پارٹی احتساب سے پہلے انتشار کاشکار ہوگئی ‘ خاور علی شاہ

2019 ء ترقی کا سال ‘ پیپلز پارٹی احتساب سے پہلے انتشار کاشکار ہوگئی ‘ خاور علی ...

جودھ پور ،نواں شہر (نمائندہ پاکستان) سال 2018ء کرپشن زدہ حکمرانوں سے نجات کا سال ثابت ہوا فلاحی ریاست کی تکمیل کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا دوسروں پر تنقید کی بجائے اپنے حصے کی شمع روشن ہوگی تحریک انصاف نئے سال کی ترقی و خوشحالی کا سال منائے گی پیپلز پارٹی احتساب سے پہلے خود انتشار کا شکار ہوچکی ہے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر توجہ دے رکھی ہے ان خیالات(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کا معروف پارلیمنٹرین ایم پی اے ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے یونین کونسل جودھ پور میں محمد رمضان قادری کے پاس کارکنوں سے ملاقات کی اور بعد ازاں بارہ میل جناح آبادی میں الرحیم موٹر سائیکل شوروم پر عوام کی کثیر تعداد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں تحریک انصاف نوجوانوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ملازمتیں ،قرضے اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرے گیااقتدار میں آنے کے بعد ہم میرٹ پر انصاف فراہم کررہے ہیں اس موقع پر مہر ظفر اقبال باٹی ،راؤ عالمگیر ،مظہر حسین باٹی ،محمد رمضان قادری ،راؤ خاور محمود سعیدی ،لیاقت علی خان ،صفدر حسین باٹی ،اجمل نوناری ،مہر عاشق باٹی ،ریا ض چدھڑ ،قاسم چوہدری ،بشیر کاظمی ،راؤ دلاور علی ،خضر حیات نیازی ،نیک مغل ،تاج مغل ،مصعب کمبوہ،اشرف کمبوہ ،عمران کمبوہ ،اقبال چدھڑ ،لال چدھڑ ،صوفی صفدر ،اقبال باٹی ،کاظم نوناری ،فلک شیر ماچھی ودیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...