فراڈ گینگ مظفر گڑھ سے فرار لاہور ،فیصل آباد میں کام شروع کرنیکا انکشاف

فراڈ گینگ مظفر گڑھ سے فرار لاہور ،فیصل آباد میں کام شروع کرنیکا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ ‘ روہیلانوالی ( نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان) ڈالر اور ڈائمنڈ کے نام پر سینکڑوں شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالے گینگ کا پورے ملک میں نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے ۔، مظفرگڑھ سے فراڈ کرکے بھاگنے والے فراڈیوں نے لاہور اور فیصل آباد میں کام سنبھال لیا، (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

پولیس نے گرفتار مرکزی کردار رمضان کو عدالت پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ شہر کے وسط میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی آنکھ میں دھول جھونک کر ڈالر اور ڈائمنڈ کے نام پر زیادہ منافع کی لالچ دیکر سینکڑوں افراد سے 5کروڑ روپے سے زائد رقم لوٹ چکے ہیں اور مظفرگڑھ کی تاریخ میں سب سے بڑے پے ڈائمنڈ بے نامی کمپنی فراڈ سکینڈل کے انکشاف ہونے پر غریب افراد کو زیادہ منافع کا جھانسہ دینے والوں کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے جس کے بعد مزید سنسنی انکشاف ہوا کہ فراڈ سکینڈل کے مرکزی کردار رمضان کی گرفتاری کے بعد روپوش ہونیوالے فراڈیوں ندیم عطاری اور وصی شاہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لاہور اور فیصل آباد میں بھی چلنے والے پے ڈائمنڈ فراڈ گینگ کے پاس موجود ہیں اور ان علاقوں میں بھی پے ڈائمنڈ بے نامی کمپنی کا نام تبدیل کرکے نیٹ ورک چلا رہے ہیں جبکہ ملک کے بڑے شہروں میں بھی یہ اپنا نیٹ ورک بناچکے ہیں جن کی سرپرستی لاہور میں رہائش پذیر امانت علی نامی شخص کررہا ہے جبکہ امانت علی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی کا رہائشی ہے جو گدپور کے مزید دو فراڈیوں کے ساتھ ملکر سود کا دھندہ بھی چلاتا ہے۔ دوسری طرف تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کی حراست میں موجود فراڈ گینگ کے مرکزی کردار رمضان کو عدالت میں پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور پولیس نے دو مزید متاثرین کے بھی الگ الگ دو مقدمات مزید درج کیے ہیں جبکہ تھانہ سول لائن اور تھانہ سٹی مظفرگڑھ میں ابھی بھی 50 سے زائد متاثرین کی درخواستیں فراڈ گینگ کے خلاف کاروائی کے لیے موجود ہیں جن پر تاحال کاروائی نہ کی گئی ہیں کیونکہ پے ڈائمنڈ بے نامی کمپنی کے فراڈ سکینڈل میں 5کروڑ روپے سے زائد کی رقم کو ہڑپ کرنے کے لیے فراڈیوں کی سرپرستی کرنیوالے پولیس آفیسر، بدنام زمانہ ٹاؤٹ اور عدالتی اہلکار بیلف کے ذریعے بھی گرفتار مرکزی ملزم رمضان کو چھڑوانے میں ناکامی کے بعد مزید قانونی کاروائی رکوانے کے لیے پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ عدالتی اہلکار نے بھی اس فراڈ سکینڈل سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم حاصل کی اور شہر کے سینکڑوں افراد کو اس کمپنی میں پیسے لگانے کے لیے ترغیب بھی دیتا رہا ہے اور عدالتی اہلکار کے ریلوے روڑ کے رہائشی کاروباری شخصیت نے بھی اس دھندہ سے 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم حاصل کی ہے متاثرین نے ڈی پی او مظفرگڑھ عمران کشور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ندیم عطاری، وصی شاہ، امانت علی، عدالتی اہلکار اور اس کے رشتہ دار کو بھی گرفتار کرکے متاثرین کی رقم برآمد کروائیں۔