جنوبی سوڈان میں کمرشل طیارے کی پہلی خاتون پائلٹ کی اڑان

جنوبی سوڈان میں کمرشل طیارے کی پہلی خاتون پائلٹ کی اڑان

خرطوم(این این آئی)الویل بول نے جنوبی سوڈان میں کمرشل طیارے کی پہلی خاتون ہونے کا اعزازحاصل کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی سوڈان میں کمرشل ہوائی جہاز کی خاتون پائلٹ الویل بول الونجی ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ پیشرفضائیہ میں کیپٹن کے عہدے پر بھرتی ہونے کے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

بعد جہاز اڑانے کا لائسنس حاصل کیا ہے۔افریقا کے غریب، پسماندہ، بنیادی ڈھانچے سے محروم ، بنیای تعلیم اور صحت کی سہولیات کے فقدان کا سامنا کرنے اور جنگجوؤں کا شکار رہنے والے ملک میں کسی خاتون کا اس مقام تک پہنچنا ناممکن نہیں مشکل ضرور ہے۔الویل بول الونجی نے کمرشل ہوائی جہاز کی پائلٹ سیٹ پر بیٹھ کربنائی اپنی تصاویر اور سیلفی سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر شیئر کی ہیں۔ اسے امریکا کی ڈلٹا فضائی کمپنی کے ایک جہاز کے کیبن میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔چونتیس سالہ الونجی نے کمرشل فضائی سروس میں 2011ء میں تعلیم مکمل کی تھی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ایتھوپیا کی فضائی سروس سے منسلک ہوئیں۔اس کے بعد فلائی دبئی میں پائلٹ بن گئی تھیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...