ملتان ‘ وارداتوں کا سلسلہ تیز ‘ مقدمات درج پولیس کارروائی زیرو ‘ متاثرین سراپا احتجاج

ملتان ‘ وارداتوں کا سلسلہ تیز ‘ مقدمات درج پولیس کارروائی زیرو ‘ متاثرین ...

ملتان (وقائع نگار) ملتان شہر اور مضافات میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے،پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

مکمل ناکام ہو گئی،شہر اور مضافات میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی،موٹرسائیکل،موبائل فون،زیورات اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے،تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کے علاقے گارڈن ٹاون میں 3 نامعلوم ملزمان نے شریف نامی شخص سے 72 ہزار روپے اور 2 موبائل فون چھین لئے،چاہ ڈھورے والا سے محمد بلال کے ایک لاکھ روپے مالیت کے جانور چوری کر لئے گئے،پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے نیوی سلیکشن سنٹر کے باہر سے ولید خان نامی شخص کی موٹرسائیکل نامعلوم ملزمان نے چوری کر لی،گلگشت پولیس کے علاقے نواب پور روڈ پر 4 کس نامعلوم ملزمان نے زریاب نامی شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا،فخر الدین نے پولیس کو بتایا کہ اس کے کالج کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان ایل سی ڈی، نقدی اور 30 بور پسٹل چوری کر کے فرار ہو گئے،بی زیڈ پولیس کے علاقے سے 4 مسلح افراد اشرف نامی شخص سے نقددی،موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھین کر فرار ہو گئے،شاہ رکن عالم پولیس کو شہری اسد نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو لے کر جا رہا تھا کہ اچانک بی بلاک میں نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور موٹرسائیکل، نقدی اور طلا?ئی زیورات 5 تولے جن کی مالیت 4 لاکھ 69 ہزار بنتی ہے چھین کر فرار ہو گئے،چونگی نمبر 11 کے قریب قبرستان کے باہر سے سے مسعود نامی شخص کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی،قادرپور راں پولیس کے علاقے شاخ مدینہ چوک کے قریب مجاہد کے دفتر سے نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چرا لیا،پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...