قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی

ملتان(وقائع نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملتان سردار محمد اقبال ڈوگر نے قندیل بلوچ قتل کے مقدمہ میں ملزم کے کونسل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 10جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

عدالت میں گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت پر پولیس کی جانب سے جیل سے ملزم وسیم کو عدالت پیش کیا گیا اور ملزمان حق نواز، ظفر اور عبدالباسط، مفتی عبدالقوی اور اسلم شاہین از خود پیش ہوئے جبکہ ملزم حق نواز کی جانب سے کونسل پیش نہ ہوا جس پر سماعت کے بعد فاضل عدالت نے مقدمہ میں ملوث تمام ملزموں پر جرح کیلئے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...