رحیم یار خان ‘ کالے یرقان سے اموات کا سلسلہ تیز ‘45سالہ شخص جاں بحق ‘ بزرگ ہسپتال منتقل

رحیم یار خان ‘ کالے یرقان سے اموات کا سلسلہ تیز ‘45سالہ شخص جاں بحق ‘ بزرگ ...

رحیم یارخان ( نمائندہ پاکستان)رحیم یارخان اوراس کے نواحی علاقوں میں کالایرقان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری45سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا جبکہ 70سالہ متاثرہ کو (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حسن کالونی کے رہائشی45سالہ غلام حسین کو کالایرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 45سالہ غلام حسین طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا ، اسی طرح بھٹہ کالونی کے رہائشی70سالہ کرم دین کو ورثاء نے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں اسے طبی امدادفراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...