صوابی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ،ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

صوابی میں اندھے قتل کا ڈراپ سین ،ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی ( بیورورپورٹ)تھانہ زیدہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل صوابی خالد خان نے ایس ایچ او زیدہ مراد علی شاہ ، تفتیشی آفیسر مختاج خان اور ہیڈ کانسٹیبل روید شاہ کے ہمراہ اخباری کانفرنس میں بتایا کہ اکیس دسمبر کو گجو خان شاہ منصور میرہ سے زیدہ پولیس نے ایک قتل شدہ نامعلوم لاش بر آمد کی تھی جو بعد ازا ں محمد علی شاہ سکنہ بیسک کے نام سے شناخت ہوئی ۔ زیدہ پولیس نے مقتول کے ورثاء کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کی تھی اور ایس ایچ او مراد علی شاہ ، تفتیشی آفیسر مختاج خان اور ہیڈ کانسٹیبل روید شاہ پر مشتمل ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی اور ان کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم نے جدید خطوط پر اس اندھے کیس کا سراغ لگانے کے لئے تفتیش جاری رکھی اور دوران تفتیش اس اندھے قتل کو ٹریس کر لیا اور پولیس نے ایک مبینہ ملزم ندیم سکنہ صدرے ڈاگئی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ملزم نے قتل کا اعتراف بھی کر لیااور سارے راز اگل دیئے اس قتل میں مقتول محمد علی شاہ کی بیوی بھی شامل تھی جنہوں نے ایک منصوبے کے تحت ملزم ندیم کے ذریعے اپنی شوہر کو قتل کر دیا ۔ملزم نے بتایا کہ وہ مقتول کی بیوی مسماۃ (ن)کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اور ان کے ساتھ شادی کرنے کا خواہش مند تھا اس لیے انہیں پلان کے ساتھ قتل کرکے اپنے سامنے سے ہٹا لیا #