سوات پریس کلب کے انتخابات مکمل فضل رحیم دوسری بار صدر منتخب
سوات (بیورو رپورٹ) سوا ت پریس کلب 2019کے سالانہ انتخابات مکمل ، پریس ، یونین اور گورننگ باڈی کے ارکان کا انتخاب ، شہزاد عالم چوتھی مرتبہ بلا مقابلہ پریس کلب کے چیئرمین ، فضل رحیم خان دوسری مرتبہ یونین کے صدر منتخب ، گذشتہ روز سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیٹی کے چیئرمین حضرت بلال ماما جی ، ممبران صلاح الدین خان لالا اور سید بدر زمان نے سہ پہر 4بجے تک کاغذات نامزدگی کا وقت دیا تھا ، جس میں حق پرست گروپ ( غلام فاروق سپین دادا ، رشید اقبال ) کی طرف سے پریس کلب کے لئے چیئرمین شہزاد عالم(اے اروائی نیوز) ، وائس چیئرمین سلیمان یوسفزئی(روزنامہ سرخاب) ، جنرل سیکرٹری خورشید علی(ابتک نیوز)، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہ اسد علی(روزنامہ خبرکار) ، جائنٹ سیکرٹری مراد علی (ڈان ٹی وی )، فنانس سیکرٹری شیراز خان (ایکسپریس نیوز)جبکہ یونین آف جرنلسٹ کے لئے صدر فضل رحیم خان(پاکستان ابزرور) ، نائب صدر محمد زبیر(جیو نیوز) ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال(روزنامہ پاکستان) ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سبحان اللہ(24نیوز) ، جائنٹ سیکرٹری وحیداللہ(روزنامہ خبریں) اور فنانس سیکرٹری افتخار علی (روزنامہ آزادی )نے کاغذات جمع کئے ، اس طرح گورننگ باڈی کے لئے غلام فاروق(روزنامہ شمال) ، رشید اقبال(روزنامہ چاند) ، ممتاز احمد صادق (روزنامہ آزادی)، غفور خان عادل(اے ٹی وی نیوز) اور حضر ت علی باچہ(روزنامہ ایکسپریس) نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ، مقررہ وقت گزرنے کے باوجود کسی بھی دوسرے پینل نے کاغذات جمع نہیں کرائے ، جس پر الیکشن کمیٹی نے تمام عہدیداروں کے بلا مقابلہ اعلان کیا اور نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی ۔