پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کر کے بڑا کار نامہ انجام دیا ، شکیل خان ایڈوکیٹ

پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کر کے بڑا کار نامہ انجام دیا ، شکیل خان ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )صوبائی وزیرمال شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے پورے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم نافذکرکے بڑاکارنامہ سرانجام دیاکیونکہ ملک میں یکساں نظام تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کے بچے اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ گئے تھے صرف اورصرف عمران خان ہے کہ وہ غریب عوام کے بچوں کواعلیٰ تعلیم دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے ان خیالات اظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے غریب عوام کے بچوں کامستقبل داؤپرلگادیاتھایہی وجہ ہے کہ عوام نے اپنے روشن مستبقل کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب کیاہے وہ کھبی بھی غریب عوام کے بچوں کومایوس نہیں کریں گے اوروہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پورے دنیامیں پاکستان کانام روشن کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں پہلے غریب عوام کی چیخیں نکل رہی تھی مگراب اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے عمران خان کے قیادت میں بڑے بڑے سیاستدانوں کرپٹ بیوروکریٹس اورچوروں کی چیخیں نکل رہی ہے اورجب تک انہوں نے غریب عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کی ہے اس وقت تک ان کے چیخیں نکل جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...