چیف ایڈیٹرروزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کے بہنوئی شیخ محمد اختر سپردخاک

چیف ایڈیٹرروزنامہ پاکستان مجیب الرحمن شامی کے بہنوئی شیخ محمد اختر سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال(بیورو رپورٹ) روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی کے بہنوئی ،عمر مجیب شامی،علی شامی،فیصل شامی،عثمان شامی کے پھو پھا اور نیشنل بینک پاکستان کے سابق ریجنل چیف شہزاد اختر شامی کے خالو شیخ محمد اختر جو رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے تھے کی نماز جنازہ مسجد شہداء فرید ٹاؤن ساہیوال میں ادا کی گئی جس میں شامی فیملی کے ممبران،عزیز و اقارب ،سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ساہیوال چو ہدری محمد حسین زاہد کے علاوہ ممتاز سیاسی،سماجی ،صحافتی اور مذہبی شخصیات نے بہت بڑی تعداد میں شر کت کی ۔مر حوم کو ان کے آبائی ماہی شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مر حوم شیخ محمد اختر کے پسماندگان میں ان کے دو بیٹے شیخ محمد جنید اختر اور شیخ محمد اویس اختر شامل ہیں۔ساہیوال کے مختلف شعبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے مجیب الرحمن شامی سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
شیخ اختر