ماحول کے حوالے سے عوام میں شعورا جا گر کیا جائے، اشتیاق ارمڑ

ماحول کے حوالے سے عوام میں شعورا جا گر کیا جائے، اشتیاق ارمڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ ماحول کے حوالے سے لوگوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے شعور اجاگر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا حلال فوڈ اتھارٹی پشاور کے دورے کے دوران افسران سے باتیں کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو تحفظ ماحولیات اور آلودگی کے تدارک کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا کہ متعلقہ افسران با زاروں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس ،جوس شاپس، جنرل سٹورز، سبزی و فروٹس مارکیٹ سمیت نانبائیوں اور فٹ پاتھوں پر تکیہ فروشوں کی دکانوں پر کڑی نظر رکھتے ہیں اور صفائی و خوراک کے نمونوں کی با قاعدہ چیکنگ کرتے ہیں اس دوران غیر معیاری خوراک و ناقص صفائی کی نشاندہی پر مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کیجاتی ہے۔ وزیر ما حولیات نے کہا کہ پاک و صاف ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے عملی اقدامات مذید تیز کئے جائیں اور جہاں ممکن ہو فوری طور پر گرد و غبار، ٹریفک جام اور دھویں کے خلاف ضروری کارروائی شروع کی جائے تا کہ لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا یقینی بنایا جا سکے۔