عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہو چکے ہیں،عبدالعلیم

عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہو چکے ہیں،عبدالعلیم

لاہور(جنرل رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہو چکے ہیں اور نواز شریف سے لے کر آصف زرداری تک سب کو سوتے جاگتے پی ٹی آئی کی کارکردگی کی فکر لاحق ہے جس نے ان سب چوروں کو ایک بار پھر اکٹھا ہونے پر مجبور کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ سیاسی یتیم ہو چکی اب پیپلز پارٹی کی باری ہے ،سینئر وزیرنے پبلک سیکرٹریٹ میں مقامی پارٹی رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی تحقیقات پر اپوزیشن کا رویہ سوال گند م جواب چنا کے مترادف ہے جن کے پاس اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے کچھ نہیں وہ دوسروں پر الزام تراشی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ،عمران خان اقتدار کی قیمت پر کسی طور احتساب پرسمجھوتہ نہیں کرینگے ،انہوں نے کہا کہ بعض عناصر سازشی تھیوری کے ذریعے بے یقینی کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں انہیں سمجھ جانا چاہیے کہ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد کے باعث روائتی اور خاندانی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے اور اب نواز شریف اور آصف زرداری کا اتحاد رہی سہی کسر نکال دے گا اور عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہوگا ۔

عبدالعلیم خان

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...