الجلال فاؤنڈیشن کا قافلہ پریس کلب پہنچ گیا

الجلال فاؤنڈیشن کا قافلہ پریس کلب پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی) الجلال فاونڈیشن کی جانب سے آل پاکستان امن پاکستان کارواں کا قافلہ گزشتہ روزٹانک پریس کلب پہنچ گیا جو 15 اکتوبر 2018 سے شروع ہوا اور 15 مارچ 2019 پر اختتام پذیر ہوگا جس میں مرد خواتین اور سپیشل (معذور) بچے موجود تھے الجلال فاونڈیشن کا قافلہ معذور بچوں کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے میں ملک کے تمام اضلاع میں نان اسٹاپ مہم چلارہا ہے الجلال فاونڈیشن کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹانک حفیظ اللہ خان سیال اور اسسٹنٹ کمشنر علی رضا بھی موجودتھے جسمیں مقامی لوگوں اور افسران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاٹرسٹ کے چیئر مین جلال اکبر ڈار نے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈاون سنڈ روم سپیشل بچوں کو سرکاری طور پر پانچویں معذوری قرار دیا جائے اور اسپیشل بچوں کے ساتھ تعاون کیا جائے اس موقع پر پریس کلب ٹانک کے صدر اور دین محسود نے وفد کے شرکاء کو یقین دلایا کہ قلم کے ذریعے اپ کا پیغام حکمرانوں کے سامنے لایا جائے گا ٹانک کی صحافی برادری بھرپور طریقے سے ساتھ دینگے۔