ضلع کونسل مردان کیلئے اب تک 1ارب9کروڑ فنڈز جاری کئے گئے، اسدعلی کشمیری

ضلع کونسل مردان کیلئے اب تک 1ارب9کروڑ فنڈز جاری کئے گئے، اسدعلی کشمیری

مردان (بیورورپورٹ)ضلعی نائب ناظم اسد علی کشمیری نے کہاہے کہ تین سال میں ضلع کونسل کے ترقیاتی فنڈ کے ایک ارب76کروڑ میں سے اب تک ایک ارب نو کروڑ روپے ریلیز کئے گئے ہیں جس سے مردان میں خواتین کے لئے دالامان،ریسورس سنٹر جبکہ تعلیم کے فروغ کے لئے نادار طلباء میں یونیفارم اور سٹیشنری اور ڈہین طلباء میں تین کروڑ کے چیک تقسیم کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام چاپیرچل میں عوام کے سوالات کے جوابات دینے کے موقع پر کیا۔اسد علی کشمیری نے کہاکہ ترقیاتی بجٹ میں محکمہ تعلیم کو پندرہ کروڑ ریلیز کئے گئے ہیں جو انہوں نے خرچ کئے ہیں جبکہ محکمہ صحت کو ساڑھے سات کروڑ ریلیز کئے گئے جن میں انہوں نے دو کروڑ اسی لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی عدم دلچسپی کے باعث ریلیز کئے گئے چارکروڑ روپے انکے پاس پڑے ہیں۔اس موقع پر عوام نے صفائی بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنے مسائل ضلعی نائب ناظم کے سامنے پیش کئے جس پر انہوں نے کہاکہ گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ضلع بھر میں آٹھ گھنٹے تک سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی جس سے گھریلو صارفین کو گیس دستیاب ہو گی۔انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بہت جلد یونین کونسل کی سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا اور عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ صوبائی حکومت ضلع مردان کا باقی ماندہ ترقیاتی فنڈ بھی جلد جاری کرئے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...