ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مبنی سمارٹ سٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا

ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مبنی سمارٹ سٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور شہر میں ڈیجیٹل ٹاور اور کمپلیکس کے قیام کیلئے ضلعی حکومت سے اراضی کے حصول کیلئے بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور ضلعی حکومت نے اس سلسلے میں مذکورہ منصوبوں کیلئے 25کنال اراضی فراہم کرنے کے بارے میں اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ یہ انکشاف انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر پشاور میں آئی ٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈیجیٹل ٹاور اور کمپلیکس کیلئے ضلعی حکومت سے پشاور ڈائیوو اڈہ کے قریب 25کنال اراضی حاصل کرنے کی استدعا کی گئی ہے جس کے سلسلے میں ضلعی حکومت نے فراہمی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ معاون خصوصی کا مذید کہنا تھا کہ پشاور شہر میں سمارٹ سٹی کے قیام پر بھی تیزی کے ساتھ کام جاری ہے اور پشاور ملک کا سب سے پہلا شہر ہو گا جہاں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر مبنی سمارٹ سٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے مفاہمتی یادداشت کی تقریب بھی پشاور میں منعقد کی جائے گی جبکہ ورلڈ بینک نے اس منصوبے کیلئے تعاون فراہم کرنے کی یاد دہانی کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...