2017ء کی مردم شماری پر ہمارے تحفظات ہیں ،عطاء اللہ

2017ء کی مردم شماری پر ہمارے تحفظات ہیں ،عطاء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان )باڑہ پریس کلب میں عوامی انقلابی لیگ پاکستان پارٹی نے حلقہ بندیوں میں ناانصفافی کے خلاف پریس کانفرنس کر دیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عطاء اللہ نے کہاں کہ 2017 میں جو مردم شماری کی گئی ہے ان میں آبادی کو کم دیکھایا ہے جن کی وجہ سے حلقہ بندیاں میں ناانصافی ہوئی ہے کیونکہ حلقہ 107 میں واضحات نہیں ہوئی ہے اس علاقے میں بہت زیادہ آبادی ہے اس بنیاد پر سارے علاقے کو اس میں شامل کیا ہے تیراہ کا علاقہ جو اس میں ایک تحصیل بھی ہے اس کو بھی ان علاقے میں شامل کیا ہے اس نے مزید کہاں کہ ان میں تین قوموں کو اس ایک حلقہ میں شامل ہے جن کی اس میں نام شامل نہیں بہت سے علاقے اس میں نظرانداز ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوبارہ مردم شماری کی جائی اور نئے سرے سے حلقہ بندی کی اور ڈسپلے سنر قائم کیا جائے تاکہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے ۔