ڈیرہ میں لاپتہ خاتون 5 سالہ بچے سمیت بازیاب
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود سے لاپتہ ہونے والی خاتون اوراس کے پانچ سالہ بچے کوٹاؤن پولیس نے بازیاب کرالیا‘ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں 27دسمبر2018کو ایک عورت ہمراہ پانچ سالہ بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ ٹاؤن کو ملزم کی گرفتاری اور مغویہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیاجس پرایس ایچ اوٹاؤن معہ پارٹی پولیس نے شب روز محنت کر کے جدید سائنسی تحقیق کے ذریعے ملزم نقب اللہ ولد عمران دین سکنہ کلاچی کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے مغویہ عورت اور اس کے پانچ سالہ بچے کو بازیاب کرالیا۔