سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

سیکرٹری اطلاعات وتعلقات عامہ کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

پشاور( سٹاف رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا قیصر عالم کی زیرصدارت محکمہ اطلاعات کے اشتہارات کی پالیسی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اخبارات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں مختلف اخبارات کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی کا مقصد اشتہارات کی تقسیم میں شفافیت،غیرجانبداری،اور میرٹ کو یقینی بنانے کے ساتھ حکومتی پالیسی کے مطابق اشتہارات کی ریلیز اور پلیسمنٹ متعین کرانا ہے۔کمیٹی میں ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، وزیراعلی کے پریس سیکرٹری،پریس سیکرٹری ٹو گورنر خیبر پختونخوا،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتہارات شامل ہوں گے۔اجلاس میں اشتہارات کی تقسیم کے اختیارات کو صوبے کے تمام انتظامی محکموں کو منتقلی کی تجاویز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ٗٗ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...