ہم نے خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیا،فضل حکیم خان
پشاور( سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے خود کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کردیا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے سچ کر دکھائے ہیں ہمارا مشن عوام کی بے لوث خدمت ہے ہم نے امیر اور غریب دونوں کیلئے ترقی کے راستے کھول دیئے ہیں وہ اپنے دفتر سیدوشریف میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر لوگوں نے فضل حکیم خان کواپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ چیئرمین ڈیڈیک نے اُن مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہدایات جاری کیں فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اداروں کی مضبوطی اور حکومتی و معاشی نظام میں شفافیت کیلئے خاطرخواہ اقدامات کئے ہیں جو آئندہ نسلوں کیلئے ترقی اور خوشحالی کے مضبوط بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ہماری حکومت نے ہر سرکاری شعبہ کو اپنے پاؤں پر کھڑاکیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہدکو عوام کے تعاؤن سے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی کیونکہ کرپشن اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کئے بغیر غریب عوام موجودہ استحصالی نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے۔