حکومت تحفظ ماحولیات کے حوالے بہت سنجیدہ ہے، ملک امین اسلم

Jan 05, 2019


اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر براے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے بلوچستان کی سابقہ ایم این اے آسیہ ناصر نے ملاقات کی۔ ملک امین اسلم نے ملاقات میں ماحولیاتی تحفظ اورسالڈ ویسٹ کے حوالے سے اٹھانے کے اقدامات کی تفصیلات بتائیں ۔ ملک امین اسلم نے بتایا کے موجودہ حکومت ماحولیاتی تحفظکے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے اور وزیراعظمکیکلین گرین پاکستان مہم ماحولیاتی تحفظ کا شعور عوام الناس میں اجاگر کرنے اور عوام میں اسے اپنائیت کا حساس پیدا کرنے کا ایک فلیگ شپ پروجیکٹ ہے جس میں جنگلات کا تحفظ ، شجرکاری ، ٹھوس فضلے کو ٹھکانے لگانے، لیکوئیڈ ویسٹ مینجمنٹ، کھلے عام بیت الخلاء کے استعمال سے نجات اور حفظان صحت کے اصلوں پر مبنی ماحول کا فروغ جیسے پانچ عناصر پر مشتمل ہے۔
ملک امین اسلم

مزیدخبریں