وزیر اعلیٰ محمود خان کا ریجنل انفارمیشن آفیسر ارشاد آفریدی کے بیٹے کی وفات پر رنج وغم کا اظہار

وزیر اعلیٰ محمود خان کا ریجنل انفارمیشن آفیسر ارشاد آفریدی کے بیٹے کی وفات ...

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ریجنل انفارمیشن آفیسر کوہاٹ ارشاد آفریدی کے جوانسال بیٹے کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جواررحمت میں جگہ دے اور پسماند گان کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء پریس سیکرٹری آفس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بھی ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہو اجس میں پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ بہرہ مند خان اور دیگر سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔ تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر واستقامت کی دُعا کی گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...