احتسا ب کے نام پر ڈرامے ہورہے ہیں،مولانا حقانی
مردان ( بیورورپورٹ) احتسا ب کے نام پر ڈرامے ہورہے ہیں ،سیاستدانوں کو بدنام اوران کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق وزیرتعلیم اور جے یوآئی کے نائب امیر مولانا فضل علی حقانی نے یوسی ڈاگئی میں مفتی سلیم حلیمی کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مولانا امانت شاہ حقانی ،مولانا تاج الامین جبل،مولانا عاقل انصاری اور مولانا قیصر الدین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ 29جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تحفظ ختم نبوت ملین مارچ کے تیاریوں میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل علی حقانی نے کہاکہ ملک نازک صورت حال سے گزررہاہے اورمزید ڈراموں کا متحمل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ جعلی مینڈینٹ والی حکومت مسائل حل نہیں کرسکتی احتساب کے نام پر ڈرامہ ہورہاہے ۔