عوام کومسائل کے حل کی راہ میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، غفاراللہ شیخ
شبقدر( نمائندہ خصوصی)شبقدر کے عوام کو میونسپل سروسز میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرئینگے ۔ بازار میں کئی نئے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جس سے بازار کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ۔ تفریخی پارک کو عوام کیلئے تفریخ کے قابل بنانے کیلئے جلد کام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم غفار اللہ شیخ نے تاجر برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کی ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل نے علاقے میں کروڑوں روپے کے معیاری اور شفاف ترقیاتی کام مکمل کئے ہیں۔ بازار میں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تحصیل کونسل بازار میں بیوٹفیکیشن کیلئے بھی جلد کام کا اغاز کر رہی ہیں جس سے بازار کی خوبصورتی میں آضافہ ہوگا ۔ غفار اللہ شیخ نے کہا کہ عوام کو میونسپل سروسز میں کوئی غفلت برداشت نہیں کرئینگے اور بازار سمیت تمام یونین کونسلوں میں صفائی پر خصوصی توجہ دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شبقدر کو پورے صوبے میں مثالی تحصیل بنانے کا عزم کر رکھا ہے جو تحصیل کونسل کے تمام ممبران کے باہمی مشاورت اور تعاون سے پورا کریں گے ۔ شبقدر میں فائر بریگیڈ کے بعد ریسکیو 1122کی سہولت بھی جلد عوام کو میسر ہو گی ۔ شبقدر بازار میں تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تحصیل کونسل بھرپور توجہ دے رہی ہیں بازار میں پینے کے صاف پانی اور بس آڈدوں میں انتطار گاہیں قائم کئے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے میچنی روڈ اور پشاور روڈ سے بس آڈوں کو جلد باہر منتقل کیا جائیگا ۔ جبکہ ریڑھی بانوں اور تھڑے لگانے والوں کیلئے بھی الگ جگہ مختص کی جا رہی ہیں جس سے بازار میں ٹریفک کے مسئلے پر قابو پایا جا سکیں گا ۔