محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا نے ضم شدہ اضلاع میں افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری
پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا نے ضم شدہ اضلاع میں افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کے روز ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے انجینئر فضل حسین ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بی ایس 19 کو مہمند اور خیبر اضلاع کے دفاتر کا اضافی چارج دے دیا گیاجبکہ انجینئر مجاہد علی شاہ ڈائریکٹر ٹریننگ بی ایس 19 کو کرم اور اورکزئی اضلاع کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی اور انجینئر روشن خان ٹریننگ آفیسر بی ایس 17 کو نارتھ اور ساؤتھ وزیرستان کا چارج جبکہ انجینئر احسان اللہ بی ایس 17 انسپکٹر مائنز بونیر کو باجوڑ کا اضافی چارج دے دیا گیاہے۔