صوابی اور نوشہرہ میں بورڈ کے کیمپ آفسسز بنائے جارہے ہیں ،ڈاکٹر شوکت

صوابی اور نوشہرہ میں بورڈ کے کیمپ آفسسز بنائے جارہے ہیں ،ڈاکٹر شوکت

مردان ( بیورورپورٹ ) تعلیمی بورڈ مردان کے چیئرمین ڈاکٹر شوکت حیات نے کہاہے کہ صوابی اور نوشہرہ میں بورڈ کے کیمپ آفسسز بنائے جارہے ہیں ڈپلوکیٹ ڈی ایم سی اب دس دن کی بجائے دس منٹ میں فراہم کی جائے گی ریگولر طلباء کے انٹر داخلہ فارم سسٹم ختم کردیاگیاہے جبکہ شہداء کے بچوں اور گونگے بہرے طلباء داخلہ فیس سے مستنٰی ہوں گے وہ مردان کی نومنتخب کابینہ کے مبارک باد کے موقع پریس کلب میں ذرائع ابلاع کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ان کاکہناتھاکہ طلباء کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اہم اصلاحات کئے ہیں اور بورڈ آف گورننگ نے اس حوالے سے انقلابی فیصلے کئے ہیں انہوں نے کہاکہ تبدیلی نام، تاریخ پیدائش سمیت دیگر معمولی غلطیوں کے لئے اب طلباء کو عدالتوں اور دیگر دفاتر کے دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے اور بورڈ ہی میں اب درست کیاجائے گا انہوں نے کہاکہ پشاور کے بعد مردان بورڈ نے بھی شہداء اور گونگے بہرے بچوں کے تمام فیس معاف کردینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ صوابی اور نوشہرہ میں بورڈ کے کیمپ آفسسز بھی قیام کئے جارہے ہیں جس سے دوردراز کے علاقوں کے طلباء کو اپنے آبائی اضلاع میں سہولیات مہیا ہوں گے انہوں نے مزید کہاکہ پارٹ ون او رپارٹ ٹو کے نتائج کااعلان ایک ساتھ کی بجائے الگ الگ کئے جائیں گے جبکہ دوبھائیوں کے عمروں میں غیر فطری فرق کا فیصلہ اب نادرا کے مطابق کو دیکھ کر کیاجائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...