اے این پی کو ہی حسن خیل کا ایف آر ریجن کو ایک نشست دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اے این پی کو ہی حسن خیل کا ایف آر ریجن کو ایک نشست دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کوہی حسن خیل سب ڈویژن ایف آر پشاور نے قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں کی حلقہ بندی میں ایف آرز ریجن کوایک صوبائی نشست دینے کے فیصلے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات درج تھے مظاہرین نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت سینئررہنماء ڈاکٹرعمران آفریدی، گل نوازمومند اور دیگر کررہے تھے مظاہرین کا کہناتھا کہ پوری چھ ایف آرز جو پشاور سے ہوتا ہوا کوہاٹ، بنوں،لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان تک پھلی ہوئی حلقہ ہے جس کیلئے ایک قومی اسمبلی کی نشست ہے اور صوبائی میں بھی ایک نشست دیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے اانہوں نے کہاکہ یا تو حسن خیل کو ضلع پشاور میں شامل کیاجائے یا تمام ایف آرز کیلئے دو صوبائی نشست مختص کرے انہوں نے کہا کہ 2017مردم شماری میں ایف آرز کی زیادہ تر متاثرین کی مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے آبادی کو کم پیش کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سارے مسائل پیدا ہوگئے ہیں انہوں نے الیکشن کمیشن سے قبائلی اضلاع میں صوبائی نشستوں کی فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔