عوام کے مسائل برق رفتاری سے حل ہورہے ہیں، اخترمنیر

عوام کے مسائل برق رفتاری سے حل ہورہے ہیں، اخترمنیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (نمائندہ خصوصی )موثر بلدیاتی نظام کی بدولت مقامی سطح پر عوام کے مسائل برق رفتاری سے حل ہو رہے ہیں ۔ بلدیاتی نمائندے سیاسی اختلافات بھلاکر مسائل پر توجہ دیں ۔ چارسدہ میں بلدیاتی نمائندوں کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ۔ چارسدہ میں بلدیاتی نمائندوں نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز سے عوام کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر خان نے اخبار خیبر اور خیبر نیوز سے اپنے ایک خصوصی انٹر ویو میں کی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر خان نے کہا کہ چارسدہ کے 146ویلج کونسلوں میں منتخب نمائندوں نے بلدیاتی نظام کے تحت مقامی سطح پر نہ صرف ترقیاتی عمل میں موثر کردار ادا کیا بلکہ مقامی سطح پر عوام کو درپیش فلاحی و اصلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس سے عوام کی معیار زندگی میں واضح تبدیلی رونما ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کی مدد سے نہ صرف شہری علاقوں میں صفائی اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنایا گیا بلکہ تمام ویلج کونسلوں میں بھی صفائی کیلئے ویلج کونسلوں کی سطح پر صفائی مہم کے ذرئعے ان علاقوں میں کوڑے کرکٹ اور گندگی کو آبادی دے دور ٹھکانے لگایا گیا ہیں ۔ بلدیاتی نمائندوں کے ذرئعے عوام کو اپنے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا موقع فراہم کیاگیا ہیں جس کی وجہ سے ان نمائندوں کے ذرئعے تمام ویلج کونسلوں میں کروڑوں روپے کی فندز سے سنیٹیشن جیسے ترقیاتی عمل بھی تیزی سے جاری رہا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر خان نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے اپنے کونسلوں میں اختلافات کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں اور فنڈز کی شفاف اور میرٹ پر استعمال کو یقینی بناتے ہوئے باہمی اتفاق رائے سے ترقیاتی منصوبوں کو ختمی شکل دیں ۔ چارسدہ میں بلدیاتی نمائندوں کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے مقامی کونسلوں میں باہمی اتفاق رائے کی کمی کے باعث ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل نہیں ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو عوام کی خدمت اور ترقیاتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا ہیں ۔ تاکہ شہریوں کو مقامی سطح پر اپنے مسائل حل کرنے اور تمام سہولیات ان کے منتخب نمائندوں کے ذرئعے پہنچائی جا سکیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر خان نے مزید کہا کہ حکومت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور بلدیاتی اداروں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوشاں اور سنجیدہ ہیں اور آنے والے دور میں بلدیاتی نمائندے مقامی سطح پر مزید موثر کردار ادا کرنے کے قابل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات کسی سے کم نہیں اور گذشتہ عرصے کے دوران نہ صرف چارسدہ میں مقامی سطح پر منتخب نمائندوں نے ترقیاتی عمل میں بڑھ چڑھ کر اہم کردار ادا کیا بلکہ فنڈز کے استعمال میں معیار اور شفافیت کو بھی اولین تر جیح دی ہیں جس کی وجہ سے چارسدہ میں پہلے سے کہیں زیادہ تبدیلی نمایاں نظر آرہی ہیں ۔